ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں پھلوں ، گندم اورمصالحہ جات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں پھلوں ، گندم اورمصالحہ جات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ2019ءتک اشیائے خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 3 ہزار348 اعشاریہ 144 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.4 فیصد …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں پھلوں ، گندم اورمصالحہ جات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ2019ءتک اشیائے خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 3 ہزار348 اعشاریہ 144 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے اشیائے خوراک کی برآمدات سے 3430.346 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔جن اشیائے خوراک کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں چاول، مچھلی ، سبزیاں اورتمباکو شامل ہیں، اس عرصہ میں چاول کی برآمدات میں کمی کا تناسب 0.48 فیصد ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں یا 9 ماہ میں چاول کی برآمدات سے پاکستان نے 1494.667 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاتھا، رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں چاول کی برآمدات سے پاکستان نے 1487.510 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔اس عرصہ میں مچھلی اوردیگر سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.88 فیصد اورسبزیوں کی برآمدات میں 2.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات سے پاکستان کو 156.901 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات سے ملک کو 159.166 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملاتھا۔تاہم مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں پھلوں ، گندم اورمصالحہ جات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمارکے مطابق پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کا تناسب 8.66 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔ مالی سال کے 9 ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے پاکستان نے 369.255 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پھلوں کی برآمدات سے پاکستان نے 339.814 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔اسی طرح مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں گندم کی برآمدات سے ملک کو 121.872 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں گندم کی برآمدات سے پاکستان کو 59.510 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا یوں گندم کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 104.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح مصالحہ جات کی برآمدات میں 14.65 جبکہ تیل داربیجوں اورنٹس کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 117.88 فیصد رہی۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019ءمیں برآمدات میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 15.63 فیصد اضافہ ہواہے۔

Leave a Reply