ابوظہبی۔9دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی خودکار ٹیکسی کمپنی لومو نے مرسیڈیز بینز اور مومینٹا کے تعاون سے ابوظہبی کے لیے نئی پریمیئم روبوٹیکسی فلیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق مومینٹا مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر معروف کمپنی ہے،یہ روبوٹیکسی سروس مومینٹا کے 'L4' خودکار ڈرائیونگ سسٹم اور مرسیڈیز بینز کی نئی ایس کلاس پر مبنی …
ابوظہبی میں خودکار ٹیکسی سروس کا اعلان، لومو، مرسیڈیز اور مومینٹا کی شراکت

مزید خبریں
ابوظہبی۔9دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی خودکار ٹیکسی کمپنی لومو نے مرسیڈیز بینز اور مومینٹا کے تعاون سے ابوظہبی کے لیے نئی پریمیئم روبوٹیکسی فلیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق مومینٹا مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر معروف کمپنی ہے،یہ روبوٹیکسی سروس مومینٹا کے ‘L4’ خودکار ڈرائیونگ سسٹم اور مرسیڈیز بینز کی نئی ایس کلاس پر مبنی ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی لگژری گاڑی پر تشکیل دیا گیا پہلا قابل توسیع روبوٹیکسی ماڈل ہے۔کمپنی کے مطابق اس فلیٹ کی تجارتی سروس اگلے سال ابوظہبی میں شروع ہوگی جس کے بعد اسے دیگر عالمی مارکیٹوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔لومو، مرسیڈیز اور مومینٹا کے اس اشتراک کو خودکار نقل و حرکت کے شعبے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے جہاں تینوں ادارے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی امور فیصل عبدالعزیز محمد البنّائی نے کہاکہ یہ شراکت مرسیڈیز، مومینٹا اور لومو کے انجینئرنگ معیار اور خودکار ذہانت کی عکاسی کرتی ہے۔ متحدہ عرب امارات مستقبل کی نقل و حرکت کی آزمائش اور ترقی کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔مرسیڈیز بینز اے جی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جورگ برزر نے کہا کہ تینوں کمپنیوں کی شراکت سے تیار کی جانے والی یہ سروس محفوظ، آرام دہ اور اعلی معیار کے امتزاج کے ساتھ مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا نیا معیار متعین کرے گی۔مومینٹا کے سی ای او سوڈونگ ساؤ نے کہا کہ یہ تعاون مرسیڈیز کی انجینئرنگ مہارت، مومینٹا کی AI ٹیکنالوجی اور لومو کی مقامی آپریشنل صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مومینٹا کے ’’آر 6 سی انفورسمنٹ لرننگ‘‘ ماڈل پر مبنی یہ سروس محفوظ اور معیاری سمارٹ موبیلٹی تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔








