اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی گورنریٹ ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر‘‘ تفریحی مرکز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے وام نیوز کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت اور سفیئر انٹرٹینمنٹ کمپنی نے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ شراکت داری کے دوران ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر" تفریحی مرکز بنایا جائے گا۔ یہ ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس تفریحی مقام ہوگا۔ …
ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر” تفریحی مرکز بنانے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی گورنریٹ ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر‘‘ تفریحی مرکز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے وام نیوز کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت اور سفیئر انٹرٹینمنٹ کمپنی نے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ شراکت داری کے دوران ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر” تفریحی مرکز بنایا جائے گا۔ یہ ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس تفریحی مقام ہوگا۔ اس سے پہلے لاس ویگاس میں 2023 میں کھولا گیا پہلا ‘سفیئر‘دنیا بھر میں بہت مشہور ہوا ہے۔
ابوظہبی میں بننے والا ‘سفیئر‘جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہو گا ، جو شہر کی سیاحت کی حکمت عملی 2030 کے مطابق ہے۔ یہ مقام ابوظہبی کے ایک اہم علاقے میں قائم کیا جائے گا اور اس کے رہائشیوں اوراندرون و بیرون ملک کے سیاحوں کے لیے ایک بڑاپرکشش مقام ہو گا ۔وام کے مطابق ابوظہبی کا محکمہ ثقافت و سیاحت اس کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرے گا اور سفیئر انٹرٹینمنٹ کو فرنچائز فیس ادا کرے گا تاکہ سفیئر انٹرٹینمنٹ کے ڈیزائن، ٹیکنالوجی، اور دانشورانہ املاک کو استعمال کرتے ہوئے یہ مرکز بنایا جا سکے۔ سفیئر انٹرٹینمنٹ اس مقام کی ترقی، تعمیر اور افتتاح سے قبل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔








