ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماڈیولر اسمارٹ گاڑیوں کا آغاز، ذہین و خودکار ٹرانسپورٹ کے نئے دور کی بنیاد

ابوظہبی۔17نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے ذیلی ادارے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماڈیولر اسمارٹ گاڑیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وام کے مطابق یہ اعلان ‘‘DRIFTx 2025’’کے دوران کیا گیا جو پہلی بار منعقد ہونے والے ابوظہبی آٹونومس سسٹمز ویک کا حصہ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ابوظہبی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے ماڈیولر، ذہین …

ابوظہبی۔17نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے ذیلی ادارے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماڈیولر اسمارٹ گاڑیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وام کے مطابق یہ اعلان ‘‘DRIFTx 2025’’کے دوران کیا گیا جو پہلی بار منعقد ہونے والے ابوظہبی آٹونومس سسٹمز ویک کا حصہ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ابوظہبی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے ماڈیولر، ذہین اور ضرورت کے مطابق جڑنے یا الگ ہونے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے والی ایک نئی اور خودمختار کیٹیگری کے طور پر باضابطہ تسلیم کیا ہے،

یہ گاڑیاں NExT کی جانب سے تیار کی گئی ہیں اور عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ پالیسی اور اختراع کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں۔یہ تسلیم شدہ ماڈیولر ٹیکنالوجی سخت سائنسی تحقیق، نیویارک اور ابوظہبی کی معروف الجامعات کے شائع شدہ مطالعات، بین الاقوامی ایوارڈز اور عملی آزمائشوں پر مبنی ہے جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ نظام ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، سسٹین ایبلٹی بڑھانے اور شہری ٹرانسپورٹ کو زیادہ لچکدار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ماڈیولر گاڑیوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مسافروں کی تعداد یا استعمال کی ضرورت کے مطابق یونٹس کو آپس میں جوڑ یا الگ کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک میں بہتری، رش میں کمی اور کاربن اخراج میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔آئی ٹی سی ، امارات ڈرائیونگ کمپنی ، لفٹینگو اور پیراڈیگما انوویشن ہب کے ساتھ شراکت داری میں یاس آئی لینڈ پر ان ماڈیولر اسمارٹ گاڑیوں کا دنیا کا پہلا پائلٹ آپریشن کر رہا ہے جو ابوظہبی میں ذہین ٹرانسپورٹ کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔سڑکوں پر ٹریفک کو بہتر بنانے سے آگے بڑھ کر یہ گاڑیاں اسمارٹ آپریٹنگ سسٹمز اور ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے ایک عبوری پلیٹ فارم کا کردار بھی ادا کریں گی، جو آئی ٹی سی کے طویل المدتی منصوبوں کا حصہ ہے، تاکہ مستقبل میں خودکار ڈرائیونگ ایپلی کیشنز کو پورے ابوظبی میں وسعت دی جا سکے۔

قائم مقام ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی سی ڈاکٹر عبداللہ حمد الغفیلی نے کہاکہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر ابوظہبی کو جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز کا عالمی مرکز بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ ماڈیولر اسمارٹ گاڑیوں کا آغاز ٹرانسپورٹ نظام کی پائیداری اور کارکردگی بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک قدم ہے، جو امارت کے مربوط اور ذہین ٹرانسپورٹ وژن کو مضبوط کرتا ہے۔نیکسٹ کے سی آئی او انتونیو گواڈانینو نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم NExT کے ساتھ مل کر ایسی عملی اور فوری قابلِ اطلاق ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں جس کے لیے نئی بنیادی سہولیات کی ضرورت نہیں، یہ حل ٹریفک جام میں نمایاں کمی اور فرسٹ اینڈ لاسٹ مائل سروسز میں بہتری یقینی بنا سکتا ہے جو اگلی دہائی میں خلیجی ممالک کی ٹرانسپورٹ ضروریات کی بنیاد بنیں گی۔

 

مزید خبریں