ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کےلئے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی اور کشمیری برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے تقریب کی صدارت کی۔ …

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کےلئے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی اور کشمیری برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے تقریب کی صدارت کی۔ پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی قابض افواج کی حالیہ جارحانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں اننت ناگ اور شوپیاں کے مقامات پر مختلف واقعات میں تقریباً 20 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنونی قتل و غارت کی لہر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ایک بدنما اور غیر انسانی چہرہ بے نقاب کرتی ہے جو بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض بھارتی افواج کی ان سفاکانہ کاروائیوں سے کشمیری لوگوں کے عزائم اور بھی پختہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مقامی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے کر دنیا کو گمراہ کرنے کاکسی بھی قسم کا بھارتی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں