اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے اب تک 22 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس ڈوپلیپڈ کرکے دیئے ہیں۔ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی لوگوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ بہارہ کہو ہائوسنگ سمیت دیگر رہائشی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ …
اب تک 22 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو پلاٹس ڈویلپڈ کرکے دیئے ہیں، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے اب تک 22 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس ڈوپلیپڈ کرکے دیئے ہیں۔ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی لوگوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ بہارہ کہو ہائوسنگ سمیت دیگر رہائشی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے ممبران کو پلاٹس دیئے جائیں۔ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت سلیف فنانسنگ کی بنیاد پر گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذریعے رہائشی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ اس سے قبل 1989ء میں اپنے قیام سے اب تک 22ہزار زائد وفاقی ملازمین کو گھر اور پلاٹس ڈویلپڈ کرکے دیئے ہیں۔








