اتحاد، تعلیم اور نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب پُراعتماد انداز میں بڑھ رہا ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اتحاد، تعلیم اور نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب پُراعتماد انداز میں بڑھ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کواسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ویسٹ منسٹر سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔بیرسٹر دانیال نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اتحاد، تعلیم اور نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب پُراعتماد انداز میں بڑھ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کواسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ویسٹ منسٹر سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔بیرسٹر دانیال نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد اور نظم و ضبط سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہیں اس بات پر خوشی اور اطمینان ہے کہ علم اور مضبوط اقدار سے آراستہ یہ بچے ملک کو انتہاپسندی کے سائے سے باہر لے جائیں گے،پاکستان کا نوجوان طبقہ دہشت گردی کو شکست دے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، کردار سازی اور کھیل پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے مؤثر ذرائع ہیں،ہمیں ایک ایسی قوم کی بنیاد رکھنی ہے جوپرتشددقوتوں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہو۔ویسٹ منسٹر کے طلبہ کی بین الاقوامی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت سے طلبہ نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابیاں پاکستان کے حقیقی اور پُرامن تشخص کی عکاسی کرتی ہیں۔تقریب میں ایک شاندار پروگرام پیش کیا گیا جس میں ایکروبیٹکس، کراٹے ڈیمونسٹریشنز اور مختلف ریسز شامل تھیں۔ طلبہ نے بہترین ٹیم ورک، جسمانی صلاحیت اور آگے بڑھنے کا جذبہ دکھایا۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ویسٹ منسٹر کے نوجوانوں کی ترقی کے نقطۂ نظر کا بنیادی حصہ ہیں۔ یہ نوجوان ذہنوں کو اعتماد اور نظم و ضبط فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ ترقی اور مواقع سے بھرپور ماحول میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، کیونکہ نئی نسل علم اور محنت کی قدر جانتی ہے۔

ان کی لگن وطن کے مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری ہی ملک میں امن کے قیام کی راہ ہموار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد، تعلیم اور نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب پُراعتماد انداز میں بڑھ رہا ہے۔