متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز (Etihad Airways) نے اعلان کیا کہ وہ علاقائی صورتحال میں خلل کے باعث اگلے ہفتے تک ریاض آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر رہی ہے
اتحاد ایئرویز کی 19اکتوبر تک ریاض کے لیے پروازیں منسوخ

مزید خبریں
ابوظہبی ۔13اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز (Etihad Airways) نے اعلان کیا کہ وہ علاقائی صورتحال میں خلل کے باعث اگلے ہفتے تک ریاض آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔
بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق ایئرلائن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی اور ریاض کے درمیان تمام پروازیں 19 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے دمام اور جدہ کے لیے شیڈول کی گئی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔








