اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس اختتام پذیر

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس آرٹلری رجمنٹ سنٹر اٹک میں اختتام پذیر ہو گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر سپورٹس آرٹلری سنٹر اٹک لیفٹیننٹ کرنل (ر) اقبال خٹک تھے جنہوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس میں ملک بھر سے 24 کوچز نے حصہ لیا جن کا تعلق چاروں صوبوں سمیت …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس آرٹلری رجمنٹ سنٹر اٹک میں اختتام پذیر ہو گیا۔

کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر سپورٹس آرٹلری سنٹر اٹک لیفٹیننٹ کرنل (ر) اقبال خٹک تھے جنہوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس میں ملک بھر سے 24 کوچز نے حصہ لیا جن کا تعلق چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے تھا۔

کورس کے شرکاء کو ورلڈ کوالیفائیڈ لیول ٹو انسٹرکٹرطلحہ افتخار اور ورلڈ کوالیفائیڈ لیول ون انسٹرکٹر ڈاکٹر ریحان یوسف نے لیکچرز دیئے۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے بتایا کہ کہ ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول۔1 کورس منعقد کرانے کا مقصد ملک میں زیادہ سے زیادہ بنیادی سطح کوچز کو تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ایسے کورسز ملک کے دوسرے مختلف شہروں میں بھی منعقد کرا چکی ہے اور آئندہ بھی کرائے گی۔