اجناس کی مستحکم پیداوار کے باوجود تنازعات کے حامل علاقوں میںلاکھوں افراد کوآج بھی قحط کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اجناس کی مستحکم پیداوار کے باوجود تنازعات کے حامل علاقوں میں لاکھوں افراد کوآج بھی قحط کا سامنا ہے۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کوستاس سٹیمولس کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ میں اشیائے خوراک کی وافر سپلائی کے باوجود خشک سالی سے خوراک …

اقوام متحدہ ۔ 05 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اجناس کی مستحکم پیداوار کے باوجود تنازعات کے حامل علاقوں میں لاکھوں افراد کوآج بھی قحط کا سامنا ہے۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کوستاس سٹیمولس کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ میں اشیائے خوراک کی وافر سپلائی کے باوجود خشک سالی سے خوراک کی سیکورٹی کو شدید مشکلات درپیش ہیں بالخصوص سول تنازعات کے حامل علاقوں میں لوگوں کو اشیائے خورک کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ قحط کا باقاعدہ اعلان صرف سوڈان میں کیا گیا ہے تاہم شمالی نائیجیریا،صومالیہ اور یمن میں بھی خوراک کے حوالے سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply