احتجاج کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں،8فروری کو کوئی احتجاج نہیں صرف بسنت کا تہورا ہوگا] رانا مشہود احمد خان

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ8فروری کو کوئی احتجاج نہیں بلکہ 6،7اور 8 فروری کو صرف بسنت کا تہورا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہال روڈ پر زیرو لائف اسٹائل فرنچائز کے افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر زیرو لائف اسٹائل فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ …

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ8فروری کو کوئی احتجاج نہیں بلکہ 6،7اور 8 فروری کو صرف بسنت کا تہورا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہال روڈ پر زیرو لائف اسٹائل فرنچائز کے افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر زیرو لائف اسٹائل فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کس طرح باعزت طریقے سے باہر آنا ہے اور کس طرح معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے اس پر کمیٹی بن چکی ہے۔

بسنت اور 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تہوار کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ علاقے کا ہوتا ہے اور پوری دنیا میں تہواروں کے مواقع پر قوم اکٹھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کو کوئی احتجاج نہیں ہوگا بلکہ 6،7اور 8 فروری کو صرف بسنت کا تہورا ہوگا۔انہوں نے کہا ہر روز پاکستان میں نئے سے نئے برانڈز اوربزنس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کو وزیراعظم نے گزشتہ روز ایوارڈز سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے معتبر مالیاتی ریٹنگ اداروں کی رپورٹس ہیں کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،2018 سے 2022 کا جو دورانیہ رہا ہے اس میں پاکستان کو عالمی سطح پر بھی تنہا کیا گیا،ملکی معیشت اور صنعت کا پہیہ بھی رک گیا تھا لیکن آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے اور دنیا کا کوئی معاہدہ پاکستان کے بغیر نہیں ہوتا،چاہے فلسطین کی بات ہو،ایران یا قطر کی بات ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا لوہا منوارہا ہے،پاکستان پر جو ففتھ جنریشن وار مسلط کرکے تنہا کیا گیا تھا،پاکستان ان تنہائیوں سے نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینی گروپ کے چیئرمین محمد روف کو زیرو لائف اسٹائل فرنچائز کھولنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محمد روف نے جو بھی برانڈز اب تک متعارف کرائے ہیں وہ پاکستان کے کامیاب برانڈز بن چکے ہیں۔ ڈینی گروپ کے چیئر مین محمد روف نے رانا مشہود کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب ملکر آگے بڑھیں گے اوریہ سفر جاری رہے گا۔