اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان نے احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف کی سعودی عرب کیساتھ ڈیل سے متعلق میڈیا رپورٹ کو قیاس آرائی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی شاہی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور حکمراں جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں‘ نواز شریف نے ہمیشہ …
احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف کی سعودی عرب کیساتھ ڈیل سے متعلق میڈیا رپورٹس قیاس آرائی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ‘ ترجمان سابق وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان نے احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف کی سعودی عرب کیساتھ ڈیل سے متعلق میڈیا رپورٹ کو قیاس آرائی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی شاہی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور حکمراں جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں‘ نواز شریف نے ہمیشہ ان تعلقات کو ملک کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لایا ہے اور کبھی بھی اس سے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف آرمی اور اعلی عدالتوں سمیت تمام اداروں کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف اعلی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کیا ہے بلکہ سیاسی بنیادوں پراپنے خلاف بنائے گئے کیسوں کی جاری تحقیقات میں مکمل معاونت بھی کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ نواز شریف کو یقین ہے کہ وہ بیگناہ ہیں لیکن اس کے باوجود عدالتی فیصلے کے فوری بعد مستعفی ہوگئے۔









