اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)احتساب عدالت نے سابق وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان کو نندی پور پاور ریفرنس میں بری کردیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے منگل کو بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کیں جبکہ باقی تین ملزمان سابق وزیر …
احتساب عدالت نے سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو نندی پور پاور ریفرنس میں بری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)احتساب عدالت نے سابق وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان کو نندی پور پاور ریفرنس میں بری کردیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے منگل کو بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کیں جبکہ باقی تین ملزمان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ریفرنس میں نامزد 7 ملزمان میں سے پانچ ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کی تھیں جب کہ ملزم شاہد رفیع اور مسعود چشتی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔ عدالت نے چار ملزمان راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض محمود اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 26 اپریل کو محفوظ کیا گیا تھا۔








