احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے 3,86,56,837ایس ایم ایس موصول، بدھ سے رقوم کی تقسیم شروع کی جائے گی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سلسلہ میں منگل کی صبح تک تمام موصول شدہ ایس ایم ایس کی تعداد3 کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار8 سو 37 ہے، ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق افراد شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سلسلہ میں منگل کی صبح تک تمام موصول شدہ ایس ایم ایس کی تعداد3 کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار8 سو 37 ہے، ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق افراد شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جس کے ذریعے1کروڑ 20 لاکھ سے زائدخاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور 12000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ پروگرام کا بجٹ 150ارب روپے ہے۔ پروگرام میں مستحقین کوشامل کرنے کے لئے قواعد وضوابط کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔احساس کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ہے۔ ابھی مستحقین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔گزشتہ پانچ دن سے یہ عمل جاری ہے اس سلسلہ میں پہلی فہرست جلد جاری کردی جائے گی جس کے بعد بدھ سے رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔