کراچی۔ 31 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے جس سے عوام کو بھرپور بہت فائدہ ہوگا، وزیر اعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ عوام کی ہر ممکن خدمت کی جائے، اس ضمن میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ملکی تاریخ میں اہم فیصلہ ہے جس کی بدولت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد …
احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے۔ گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 31 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے جس سے عوام کو بھرپور بہت فائدہ ہوگا، وزیر اعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ عوام کی ہر ممکن خدمت کی جائے، اس ضمن میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ملکی تاریخ میں اہم فیصلہ ہے جس کی بدولت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد رقم سے صحت کی سہولیات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ مضر اور جان لیوا امراض میں مبتلہ افراد کے لئے اس کارڈ کے ذریعے مزید رقم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو احساس پروگرام کے بارے بریفنگ دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب، میئر کراچی وسیم اختر، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سندھ اور صوبے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیر اعظم کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی ہے کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمہ کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کریں، اس منصوبے کے ذریعے عوام کو بلا تفریق احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔








