اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ "احسان ایمرجنسی کیش پروگرام" کورو نا وائرس کے پھیلاو¿ کی وجہ سے متاثرہ 10 ملین افراد کو نقد امداد دینے کی منظوری دی گئی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ہر خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے …
احسان ایمرجنسی کیش پروگرام” کورو نا وائرس سے متاثرہ 10 ملین افراد کو نقد امداد دینے کی منظوری دے دی گئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ "احسان ایمرجنسی کیش پروگرام” کورو نا وائرس کے پھیلاو¿ کی وجہ سے متاثرہ 10 ملین افراد کو نقد امداد دینے کی منظوری دی گئی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ہر خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 10 ملین متاثرہ افراد کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 45 لاکھ احساس کفالت سے فائدہ اٹھانے والوں (تمام خواتین) کو پہلے ہی 2 ہزارروپے دیئے جا رہے ہیں ، انہیں اگلے چار ماہ کے لئے ایک ہزار روپے اضافی ہنگامی امداد (کل 3 ہزار روپے) دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری کیٹگری کے تحت ، قومی سماجی و اقتصادی ڈیٹا بیس کے ذریعہ 30 لاکھ متاثرین کی نشاندہی کرکے اس کی اہلیت کی حد نرمی کی جائے گی۔ 20 ہزار تک کی آمدنی والے افراد ، جو اب معاشی طور پر متاثر ہو ئے ہیںان کی احساس پروگرام کے ذریعہ مدد کی جائے گی۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ تیسری مرحلے میں ایس ایم ایس مہم دو ہفتوں میں شروع کی جائے گی ، اس سے دوسروں کو مدد مل سکے گی ، جو فی الحال ڈیٹا بیس میں شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے معاونت لی جائے گی اور 2لاکھ 50 ہزار انہوں نے مزید کہا کہ احساس ایس ایم ایس روٹ کے ذریعے تقریبا 25 لاکھ افرادکی شناخت کی جائے گی۔ اہل قرار دیئے گئے افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کو احساس پارٹنر بینکوں ، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ اور الفلاح بینک شامل ہیں ، کو بھیجا جائے گا اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ بھی کیا جائے گاتاکہ وہ اپنے قریب ترین بینک کے ذریعہ رقم وصول کر سکیں گے۔انہوں نے کہا ، "ہم احساس کی ادائیگیوں کے دوران ان مقامات پر ہاتھ دھونے اورکورونا وائرس سے تحفظ کے بھر پور اقدامات کیئے جائیں گے اس کے علاوہ ہجوم کو کم کرنے کے لئے خصوصی ترسیلی مقامات مقرر کیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے دوران پریس کانفرنس کے دوران "احساس ایمرجنسی کیش اینڈ ایس ایم ایس پروگرام” کے بارے میں تفصیلی آگاہی دیں گی۔








