سوات ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کم اور بنی گالا کار سہولت کار زیادہ ہے،خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام اورعوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ عمران خان کے دھرنوں،احتجاج میں مرکزی کرداراداکررہاہے، اداروں میں اصلاحات کے نام نہاد دعویداروںنے خیبرپختونخواکا حلیہ بگاڑدیاہے،پشاورکی فضائیںاب …
اداروں میں اصلاحات کے نام نہاد دعویداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،انجینئر امیرمقام

مزید خبریں
سوات ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کم اور بنی گالا کار سہولت کار زیادہ ہے،خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام اورعوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ عمران خان کے دھرنوں،احتجاج میں مرکزی کرداراداکررہاہے، اداروں میں اصلاحات کے نام نہاد دعویداروںنے خیبرپختونخواکا حلیہ بگاڑدیاہے،پشاورکی فضائیںاب آلودہ ہیں جسے فاترالعقل عمران خان تبدیلی کہہ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میں منگلوروملحقہ علاقوں کیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاباضابطہ طورپرافتتاح کے بعدایک پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوںکے ملاکنڈ ڈویژن پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔








