اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):معروف گلوکار، اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، سکرپٹ رائٹر، کالم نگار اور پنجابی زبان و ادب کی ترقی کے مرکزی کردار عنایت حسین بھٹی کا یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔ وہ 12 جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1949 میں پنجابی ہٹ فلم’’پھیرے‘‘کے ذریعے بطور پلے بیک سنگر فلم …
ادبی حلقوںاور شو بز انڈسٹری کا معروف گلوکار عنایت حسین بھٹی کوخراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):معروف گلوکار، اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، سکرپٹ رائٹر، کالم نگار اور پنجابی زبان و ادب کی ترقی کے مرکزی کردار عنایت حسین بھٹی کا یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔ وہ 12 جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1949 میں پنجابی ہٹ فلم’’پھیرے‘‘کے ذریعے بطور پلے بیک سنگر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
عنایت حسین بھٹی ممتاز گلوکار، اداکار، ہدایت کار، مصنف، سماجی رہنما اور کالم نگار بھی تھے جبکہ بچپن سے ہی ان کو صوفی شاعری میں دلچسپی تھی۔عنایت حسین بھٹی نے تقریباً 500 فلموں کے لیے اردو اور پنجابی زبانوں میں نغمے گائے۔ 1997 میں انہیں فالج کا دورہ پڑا اور 31 مئی 1999 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ عنایت حسین بھٹی کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی، صحافتی حلقوں اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔








