بیونس آئرس۔12فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 50 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ اے ایف پی نے ریسکیو اہلکار البرٹو کریسنسی کے حوالے سے بتایا کہ بیونس آئرس میں 50 منزلہ عمارت میں دھویں کے باعث 40 افراد کو جائے وقوعہ پرطبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ فوری طور …
ارجنٹائن ، 50 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

مزید خبریں
بیونس آئرس۔12فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 50 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ اے ایف پی نے ریسکیو اہلکار البرٹو کریسنسی کے حوالے سے بتایا کہ بیونس آئرس میں 50 منزلہ عمارت میں دھویں کے باعث 40 افراد کو جائے وقوعہ پرطبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔








