گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی دراذندہ کے رہنماء رفیق جان شیرانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی دراذندہ کے رہنماء رفیق جان شیرانی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی

پشاور۔ 26 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی دراذندہ کے رہنماء رفیق جان شیرانی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو مسائل کے حل میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں