اردن کا پارلیمانی وفدپاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت اردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکیف الفیاض کر رہے ہیں۔ سینیٹر مہمانداری جاوید عباسی نے ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ اس دورہ کا مقصد پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کرنا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت اردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکیف الفیاض کر رہے ہیں۔ سینیٹر مہمانداری جاوید عباسی نے ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ اس دورہ کا مقصد پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کرنا ہے۔ اردن کا پارلیمانی وفد اپنے اس دورہ کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور، پاکستان اردن دوستی گروپ کے علاوہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کرے گا۔

Leave a Reply