اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے طیارے کوپاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسلام آباد تک حفاظتی حصار فراہم کیا

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ،شاہ عبدالّلہ دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک حفاظتی حصار فراہم کیا،صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ،شاہ عبدالّلہ دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک حفاظتی حصار فراہم کیا،صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 21 برس بعد اردن کے کسی فرمانروا کی حیثیت سے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک حفاظتی حصار فراہم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی اسٹریٹجک جہت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اردن کے تعلقات تاریخی ،برادرانہ ، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔