اردن کے شاہ عبداﷲ پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورہ پر جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نور خان ایئربیس پر شاہ عبداﷲ کا استقبال کیا۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صدارتی باڈی گارڈز کے دستہ نے سیلوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے شاہ عبداﷲ کو …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورہ پر جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نور خان ایئربیس پر شاہ عبداﷲ کا استقبال کیا۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صدارتی باڈی گارڈز کے دستہ نے سیلوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے شاہ عبداﷲ کو گلدستے پیش کئے۔ اردن کے شاہ عبداﷲ کے وفد میں وزیر خارجہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام شامل ہیں۔ شاہ عبداﷲ دورہ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔