اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاﺅس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو جمعرات کی سہ پہر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر پہنچے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایوان وزیراعظم آمد پر اردن کے شاہ عبداﷲ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداﷲ کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ …
اردن کے شاہ عبداﷲ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاﺅس میں استقبالیہ تقریب، پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاﺅس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو جمعرات کی سہ پہر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر پہنچے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایوان وزیراعظم آمد پر اردن کے شاہ عبداﷲ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداﷲ کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی۔ ونگ کمانڈر کاشف کمال نے فارمیشن کی قیادت کی۔ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کو اردن کے شاہ عبداﷲ سے متعارف کرایا جبکہ شاہ عبداﷲ نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔ قبل ازیں نور خان ایئر بیس پہنچنے پر صدر مملکت ممنون حسین نے شاہ عبداﷲ کا استقبال کیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ اور اعلیٰ سینئر حکام بھی شامل ہیں۔








