ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے حتمی وارننگ،15جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے ارکان معطل تصور ہوں گے

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے حتمی وارننگ جاری کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ارکان کو ایوان سے معطل کر دیا جائے گا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے حتمی وارننگ جاری کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ارکان کو ایوان سے معطل کر دیا جائے گا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ قانون کے مطابق تمام ارکان قومی اسمبلی کے لیے اپنے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے۔سپیکر نے دو ٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ جو ارکان 15 جنوری تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہیں گے، انہیں فوری طور پر معطل تصور کیا جائے گا۔ ایسے ارکان کی رکنیت نہ صرف معطل رہے گی بلکہ انہیں ایوان کی کارروائی میں شرکت کرنے یا اسمبلی کی حدود میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں