ازبکستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملہ ہلاک

ازبکستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملہ ہلاک

تاشقند۔18نومبر (اے پی پی):ازبکستان کے علاقے سمرقند میں ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو نے کے نتیجے میں عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ازبکستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ازبکستان کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ کٹاکورگن کے تربیتی میدان میں تربیتی پرواز کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود کاپٹر میں موجودعملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے عملے میں شامل افراد کی تعداد نہیں بتائی۔انہوں نے عملے کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔