ازبک سفیر فورقت اے صدیقوو کی اسلام آباد چیمبر کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فورقت اے صدیقوو نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، زراعت، تعمیرات اور معدنیات سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فورقت اے صدیقوو نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، زراعت، تعمیرات اور معدنیات سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں ان کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک وسطی ایشیاءمیں داخلے کیلئے ایک گیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے اور پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعاون بڑھا کر وسطی ایشیاءکی 30کروڑ سے زائد مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویات قیمت اور معیار کے اعتبار سے کافی بہتر ہیں اور ازبکستان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیاں اس کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات کو فروغ دینے کی بھرپور کرشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان نے وسطی ایشیاءکے ممالک کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کر رکھے ہیں لہذا پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیاں ان کے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری یا جوائنٹ وینچرز قائم کر کے وسطی ایشیاءکی مارکیٹ میں آسان رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply