اساتذہ کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا یوم اساتذہ پر پیغام

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اساتذہ کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ تدریس وہ مقدس پیشہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیا کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور اصلاح کیلئے عطا کیا ہے۔ خاتم النبین حضرت محمد ? نے اساتذہ کی عزت و احترام کو لازم قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اساتذہ کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ تدریس وہ مقدس پیشہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیا کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور اصلاح کیلئے عطا کیا ہے۔ خاتم النبین حضرت محمد ? نے اساتذہ کی عزت و احترام کو لازم قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہرسال 5 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتما م دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو قوم کی کامیابی و کامرانی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب علم کے حصول کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور اساتذہ نوجوان نسل کو علم سے روشناس کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ آج کا دن ان عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی جاں فشانی ، ہمت اور لگن سے ایک تعلیم یافتہ قوم کی تشکیل کرتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیاوراس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کو ان کاجائز مقام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور معاشرے میں ان کو جائز مقام دلانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ ایک پیغمبری پیشہ ہے جس سے وابستہ ہونا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اسلام نے روحانی والدین کا درجہ دیا ہے لہذا ان کی عزت واحترام ہم سب پر واجب ہے۔ انہوں نے یوم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے اساتذہ کی بدولت ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں