راولپنڈی ۔8مارچ (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران نیازی نے کہا ہے کہ اساتذہ کےلئے ٹیچر پے اسکیل،ٹیچر کارڈ اور نیشنل ٹیچنگ کونسل جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ اے پی پی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استاد کی شخصیت کو باوقاربنانا ہوگا تاکہ ملک کا بہترین ٹیلنٹ اس شعبے کا رخ کرے ۔ ڈاکٹر عمران …
اساتذہ کے لئے ٹیچر پے اسکیل،ٹیچر کارڈ اور نیشنل ٹیچنگ کونسل جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر عمران نیازی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔8مارچ (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران نیازی نے کہا ہے کہ اساتذہ کےلئے ٹیچر پے اسکیل،ٹیچر کارڈ اور نیشنل ٹیچنگ کونسل جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ اے پی پی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استاد کی شخصیت کو باوقاربنانا ہوگا تاکہ ملک کا بہترین ٹیلنٹ اس شعبے کا رخ کرے ۔
ڈاکٹر عمران نیازی نے کہا کہ اساتذہ کی ترقی اور وقار کو بحال کرنے کےلئے خصوصی پے سکیل کے ساتھ اساتذہ کے لیے بہتر تنخواہ کا ڈھانچہ ہونا چاہیئے ، پی آئی اے، ریلوے اور خریداری پر خصوصی رعایت کے لیے ٹیچر کارڈ کا اجرا کیا جائے۔وکلاء بار کونسل کی طرز پر اساتذہ کرام کے لئےپیشہ ورانہ لائسنسنگ کا نظام متعارف کرایا جائے۔
چاک اور ڈسٹر کے بجائے کوڈنگ اور کریٹیویٹی کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹولز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔نجی سکولوں کے لیے کم از کم 50 ہزار روپے تنخواہ کی قانونی حد مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔








