اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، اسلام آباد مذاکرات بارے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا اور فریقین کے درمیان رابطہ کاری میں پاکستان کی مسلسل کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی کے عزم کی پاسداری نہایت ضروری ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔