اسرائیلی عدالت نے دنیا کے کم سن قیدی فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جون (اے پی پی)اسرائیلی عدالت نے دنیا کے کم سن قیدی کے نام سے مشہور فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے 6 ماہ سے اسرائیلی جیل میں بند12 سالہ فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت مزید 3 ماہ کے لیے ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ شادی فراح …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جون (اے پی پی)اسرائیلی عدالت نے دنیا کے کم سن قیدی کے نام سے مشہور فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے 6 ماہ سے اسرائیلی جیل میں بند12 سالہ فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت مزید 3 ماہ کے لیے ملتوی کردی ہے۔اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ شادی فراح ایک اور فلسطینی کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔شادی فراح کے والد نے اس سے قبل کہا تھا کہ جیل میں تفتیش کے دوران ان کے کم سن بچے کو اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ 2016 کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی تعداد 170 سے بڑھ کر 438 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply