مقبوضہ بیت المقدس ۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتا ہو گئے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتا …
اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتا ہو گئے ہیں،القسام بریگیڈ

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتا ہو گئے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتا ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 2امریکی حکام نے بتایا کہ ان کا ملک حماس کی طرف یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں غزہ کی فضا میں مسلسل ڈرونز طیاروں کے ذریعے ان کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔








