غزہ سٹی۔30اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 2گھروں پر فضائی حملوں میں 14 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کو فضائی حملے میں شمال مشرقی شہر دير البلح کے زویدہ قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے 11شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایک اورفضائی حملے میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا میں ایک اور گھر کو نشانہ بنایا جس سے 3افراد شہید ہو گئے۔