مقبوضہ بیت المقدس۔14نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم کے گردونواح میں 5فلسطینی نوجوانوں کوشہید کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ثبت ہسپتال کے ڈائریکٹر امین خضر نے منگل کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں آپریشن کیا اور اس دوران 5فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا جن کی عمریں 21 اور 29 برس ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے …
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5فلسطینی شہریوں کوشہید کر دیا،غزہ پٹی میں جبالیہ کیمپ میں شیلنگ ، 31فلسطینی شہید

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔14نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم کے گردونواح میں 5فلسطینی نوجوانوں کوشہید کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ثبت ہسپتال کے ڈائریکٹر امین خضر نے منگل کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں آپریشن کیا اور اس دوران 5فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا جن کی عمریں 21 اور 29 برس ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے میں گرفتاریوں کے لیے پرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر میں آپریشن کی تصدیق کی ہےتاہم اس نے فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں جالیہ کیمپ میں شیلنگ کے دوران 31 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
روسی خبر رساں ادارے نے الحدث ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں شیلنگ کی اور 31فلسطینیوں کو شہید کر دیاجبکہ شیلنگ سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔








