تل ابیب۔20اگست (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سے چھ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو خان یونس کے علاقے سے یاگیو بوششتاب سے الیگزینڈر ڈینسیگ، ابراہام موندر، یورام میٹزگر، ہیم پیری اور نداو پوپل ویل کی لاشیں برآمد کی گئیں۔اسرائیل کی طرف سے …
اسرائیلی فوج کا غزہ سے6 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ

مزید خبریں
تل ابیب۔20اگست (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سے چھ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو خان یونس کے علاقے سے یاگیو بوششتاب سے الیگزینڈر ڈینسیگ، ابراہام موندر، یورام میٹزگر، ہیم پیری اور نداو پوپل ویل کی لاشیں برآمد کی گئیں۔اسرائیل کی طرف سے ان میں سے پانچ کی موت کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھاجبکہ ابراہم موندر کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں۔
آئی ڈی ایف نےلاشوں کی برآمدگی کا آپریشن اسرائیلی خفیہ ادارے شین بیت کے ساتھ مل کر کیا تھا۔یرغمال خاندانوں کے فورم نے کہا کہ ان چھ افراد کو 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل سے اغوا کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ سے بقیہ 109 یرغمالیوں کی واپسی صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔گروپ نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الحال میز پر موجود معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔
اسرائیلی صدرآئزک ہرزوگ نے ایک بیان میں مارے گئے یرغمالیوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تمام یرغمالیوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن طریقے سے اور مسلسل کام کرنا چاہیے ۔








