بیروت۔23نومبر (اے پی پی):ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی نہ ہوئی تو غزہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران کہا کہ اگرمستقل بنیادوں پر جنگ بندی نہ ہوئی تو خطے کے حالات جنگ بندی سے …
اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی نہ کی گئی تو غزہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ ہے، ایران

مزید خبریں
بیروت۔23نومبر (اے پی پی):ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی نہ ہوئی تو غزہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران کہا کہ اگرمستقل بنیادوں پر جنگ بندی نہ ہوئی تو خطے کے حالات جنگ بندی سے پہلے جیسے نہیں رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ کا دائرہ وسیع ہو،اگر جنگ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو جنگ کے پھیل جانے کا امکان قابل فہم ہے۔








