اسرائیل داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے، شام

دمشق ۔8دسمبر (اے پی پی):شام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے۔العربیہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نےزور دیا کہ اسرئیل شام کے اندر بعض گروہوں کی پشت پناہی کرنے سے باز رہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت شام کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس بات کی وضاحت کی کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ معاہدہ …

دمشق ۔8دسمبر (اے پی پی):شام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے۔العربیہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نےزور دیا کہ اسرئیل شام کے اندر بعض گروہوں کی پشت پناہی کرنے سے باز رہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت شام کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس بات کی وضاحت کی کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔

شامی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ شام نے اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ دانشمندی اور سفارتی طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اندرونی صورتحال کے حوالے سے الشیبانی نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات، خصوصاً داعش، بدستور تشویش کا باعث ہیں۔یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب شامی عوام آئندہ پیر کے روز بشار الاسد کے سقوط کی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں ،وہ سقوط جو 2011 میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کا نتیجہ تھا۔دمشق پر اپوزیشن کی مکمل کنٹرول نے حافظ الاسد کے 1971 سے قائم خاندانی اور آمرانہ نظام کا خاتمہ کر دیا۔