اسرائیل میں کورونا وائر س سے 25 افرادہلاک

تل ابیب ۔ 2 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک وائرس کوووڈ 19 سے اسرائیل میں اب تک 25 افرا د ہلاک اورتقریباََ 6092 اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے …

تل ابیب ۔ 2 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک وائرس کوووڈ 19 سے اسرائیل میں اب تک 25 افرا د ہلاک اورتقریباََ 6092 اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق 95 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 241 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباََ 852،486 افراد اس سے متاثر ہیں۔

مزید خبریں