اسرائیل نے تمام فلسطینیوں کو دہشت گرد ،دہشت گردوں کے ہمدردیا انسانی ڈھال قرار دے دیا ، فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ ۔8نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے نائب مستقل مبصر سفیر ماجد بامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی فلسطینی کو مار سکتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی فلسطینی کو قتل کر سکتا ہے کیونکہ اس نے تمام فلسطینیوں کو یا تو …

اقوام متحدہ ۔8نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے نائب مستقل مبصر سفیر ماجد بامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی فلسطینی کو مار سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی فلسطینی کو قتل کر سکتا ہے کیونکہ اس نے تمام فلسطینیوں کو یا تو دہشت گرد یا دہشت گردوں کے ہمدرد یا انسانی ڈھال قرار دے دیا ہے ۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ اس اسرائیلی دلیل کووہی قبول کرسکتاہےجس کے پاس ذرہ بھر انسانیت ، اخلاقیات کا کوئی احساس اور قانون کی زرا سی بھی پاسداری نہ ہو اور اسرائیل کی اس دلیل کو قبول کرنے والے یہی ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ذرہ سی انسانیت ، اخلاقیات کا کوئی احساس اور قانون کی زرا سی بھی پاسداری نہیں ہے۔