اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی امن فوج (یونفل) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک اسرائیلی ٹینک کے فوجیوں کی فائرنگ سے ان کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق یونفل نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی افواج کے خلاف جارحانہ رویہ بند کرے۔ یونفل نے ایک بیان میں کہا کہ امن فوجی …
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہماری ایک پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی،اقوام متحدہ امن فوج
اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی امن فوج (یونفل) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک اسرائیلی ٹینک کے فوجیوں کی فائرنگ سے ان کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق یونفل نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی افواج کے خلاف جارحانہ رویہ بند کرے۔
یونفل نے ایک بیان میں کہا کہ امن فوجی جو بلیو لائن کے ساتھ گشت کر رہے تھے، انہیں منگل کے روز ایک مرکاوا ٹینک میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ یونفل نے مزید کہا کہ گشتی پارٹی کے اوپر مشین گنوں سے 10 راؤنڈز کی ایک لہر فائر کی گئی جس کے بعد اس کے قریب مزید 10 راؤنڈز کی 4 مرتبہ میں فائرنگ کی گئی۔یونفل نے کہا کہ اس کی افواج اور اسرائیلی ٹینک دونوں "اس وقت لبنانی علاقے کے اندر تھے” اور اس نے پہلے ہی اسرائیلی فوج کو اپنی گشت کی جگہ اور وقت کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے فوجیوں نے یونفل کے مواصلاتی چینلز کے ذریعے اسرائیلی فوج سے فائرنگ روکنے کی درخواست کی تھی۔یونیفل نے اس حملے کو "سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا اور اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ امن فوج کے خلاف اپنے جارحانہ رویے اور حملوں کو روکے۔ قرارداد 1701 نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں شروع ہونے والے تنازع کو ختم کیا تھا اور 27 نومبر 2024 کو دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی بنیاد بنی تھی۔









