اسرائیل کا پیرو کے سابق صدر کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 13 فروری (اے پی پی) اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پیرو کے سابق صدر الیخاندرو تولیدو پر کرپشن کے الزام کے باعث انہیں اسرائیل میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس سابق صدر کو واپس پیرو بھیجنے کے بارے میں غور کرے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا رد عمل ان …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 13 فروری (اے پی پی) اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پیرو کے سابق صدر الیخاندرو تولیدو پر کرپشن کے الزام کے باعث انہیں اسرائیل میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس سابق صدر کو واپس پیرو بھیجنے کے بارے میں غور کرے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا رد عمل ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ الیخاندرو تولیدو امریکا سے تل ابیب جانے والے ایک طیارے پر سوار ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply