واشنگٹن ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک ٹویٹ میں مائیک پنس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے درپیش ناگزیر خطرات سے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر …
اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، امریکی نائب صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک ٹویٹ میں مائیک پنس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے درپیش ناگزیر خطرات سے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا تاہم انہوں نے ان خطرات کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے حالیہ دنوں میں شام، عراق اور لبنان میں متعدد حملے کئے ہیں۔








