اسفن یار بھنڈارا کا فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان کا دورہ، پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نےرومن کیتھولک کرسچن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سرفراز فرانسیس وکی کی دعوت پر فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فاطمہ ولاز کرسچن کالونی اور علاقے میں گزشتہ سات برس سے پینے کے پانی کے شدید مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے دوران اسفن یار …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نےرومن کیتھولک کرسچن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سرفراز فرانسیس وکی کی دعوت پر فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فاطمہ ولاز کرسچن کالونی اور علاقے میں گزشتہ سات برس سے پینے کے پانی کے شدید مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے دوران اسفن یار بھنڈارا مستحق مسیحی خاندانوں کے لیے سلائی مشینیں، معذور افراد کے لیے ویل چیئرز اور دیگر ضروری اشیاء کے تحائف بھی ساتھ لائے، جو بعد ازاں مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر علاقے کے معززین اور مذہبی رہنماؤں نے اسفن یار بھنڈارا کا پھولوں اور مالاؤں سے پرتپاک استقبال کیا اور کرسچن کالونی کا دورہ کرنے اور پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور میں ڈھوک اعوان کرسچن کالونی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرانے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کروں گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستحق خاندانوں کی معاونت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا، جس میں علاقہ مکینوں، مذہبی رہنماؤں اور سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں