خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کی تاریخ میں پہلی بار جیو جِٹسُو کو باقاعدہ کھیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مقابلے جمعرات سے پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی کے کومبیٹ ہال میں شروع ہوں گے اور دو روز جاری رہیں گے۔جیو جِٹسُو میں مار دھاڑ کی بجائے گرفت، سبمیشنز اور پوزیشنل کنٹرول پر زیادہ زور ہوتا ہے۔ کھلاڑی حریف کو جوائنٹ لاکس یا چوک …
اسلامک سالیڈیرٹی گیمز : جیو جِٹسُو پہلی بار اسلامی یکجہتی گیمز میں شامل

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔19نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کی تاریخ میں پہلی بار جیو جِٹسُو کو باقاعدہ کھیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مقابلے جمعرات سے پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی کے کومبیٹ ہال میں شروع ہوں گے اور دو روز جاری رہیں گے۔جیو جِٹسُو میں مار دھاڑ کی بجائے گرفت، سبمیشنز اور پوزیشنل کنٹرول پر زیادہ زور ہوتا ہے۔ کھلاڑی حریف کو جوائنٹ لاکس یا چوک ہولڈز کے ذریعے ہار ماننے پر مجبور کرتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے 5 منٹ جبکہ خواتین کے مقابلے 4 منٹ تک جاری رہتے ہیں۔








