اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس انڈسٹری اسلامی ممالک سے غربت ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے جس کے لئے مائیکرو فنانس سیکٹر کو توجہ دینی ہو گی، اسلامک فنانس انڈسٹری کی ترقی کی رفتار حیران کن ہے، عالمی سطح پر دو …
اسلامک فنانس انڈسٹری اسلامی ممالک سے غربت ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے،ایف پی سی سی آئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس انڈسٹری اسلامی ممالک سے غربت ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے جس کے لئے مائیکرو فنانس سیکٹر کو توجہ دینی ہو گی، اسلامک فنانس انڈسٹری کی ترقی کی رفتار حیران کن ہے، عالمی سطح پر دو ہزار سے زیادہ ادارے اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اس شعبہ کا حجم 2.4 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے، اگلے پانچ سال میں اسلامک فنانس کا حجم 3.5 سے 4.0کھرب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔








