اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بہاولپور۔ 16 فروری (اے پی پی):اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف فیمیل سپورٹس نے آئی یو بی سپورٹس سوسائٹی کے تعاون سے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے خصوصی شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور ترین کرکٹ اکیڈمی کے درمیان سپیشل میچ نے ایونٹ میں مزید جوش پیدا …

بہاولپور۔ 16 فروری (اے پی پی):اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف فیمیل سپورٹس نے آئی یو بی سپورٹس سوسائٹی کے تعاون سے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے خصوصی شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور ترین کرکٹ اکیڈمی کے درمیان سپیشل میچ نے ایونٹ میں مزید جوش پیدا کر دیا۔

آئی یو بی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور 133 رنز بنائے۔ جواب میں ترین کرکٹ اکیڈمی صرف 70 رنز بنا سکی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شاندار فتح حاصل کی۔ انٹر فیکلٹی میچز میں فائنل فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف لاء کے درمیان کھیلا گیا۔ فیکلٹی آف لاء میچ جیت کرفاتح قرار پائی جبکہ فیکلٹی آف فارمیسی نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے بھی شرکت کی ۔