اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) ایران کے نائب وزیر خزانہ سید حسین میرشجاعیان حسینی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار ایران کا تجارتی توازن مثبت ہوا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں شمسی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران غیرپیٹرولیم برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔ میرشجاعیان …
اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار ایران کا تجارتی توازن مثبت ہوا ہے،ایرانی نائب وزیر خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) ایران کے نائب وزیر خزانہ سید حسین میرشجاعیان حسینی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد پہلی بار ایران کا تجارتی توازن مثبت ہوا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں شمسی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران غیرپیٹرولیم برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔ میرشجاعیان حسینی نے موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے اور ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے اقتصادی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں عالمی بینک کے مطابق ایران کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا اور اس سلسلے میں ایران کی پوزیشن91 سے 90 ہو گئی








