جدہ۔14نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر نو کے لئے قائم قطری کمیٹی پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو جدہ میں جاری بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے حملہ کو فلسطینی شہریوں اور ہسپتالوں، سکولوں، یونیورسٹیوں، عبادت گاہوں، رہائشی مکانات سمیت غزہ کی پٹی میں شہری املاک کو نشانہ بنانے کے لئے …
اسلامی تعاون تنظیم کی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں قطری کمیٹی پر بمباری کی شدید مذمت

مزید خبریں
جدہ۔14نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر نو کے لئے قائم قطری کمیٹی پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو جدہ میں جاری بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے حملہ کو فلسطینی شہریوں اور ہسپتالوں، سکولوں، یونیورسٹیوں، عبادت گاہوں، رہائشی مکانات سمیت غزہ کی پٹی میں شہری املاک کو نشانہ بنانے کے لئے جاری فوجی جارحیت کا حصہ قرار دیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے اپنے مطالبے کی تجدید کی کہ وہ قابض اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرنے پر مجبور کرے جن میں سے تازہ ترین قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26 اکتوبر 2023 کو منظور کی جس میں شہریوں، شہری املاک، انسانی امداد فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اثاثوں اور سہولیات کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ او آئی سی نے غزہ تک انسانی امداد کی فوری، محفوظ، پائیدار اور بلا روک ٹوک ترسیل کا بھی مطالبہ کیا۔








