اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے کی قیادت میں 6 رکنی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے کی قیادت میں او آئی سی کے 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ، بھارت کی جانب سے معصوم شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے …

راولپنڈی ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے کی قیادت میں او آئی سی کے 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ، بھارت کی جانب سے معصوم شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے وفد نے لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے اور لائن آف کنٹرول پر خود صورتحال دیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دورہ کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی۔ اب ہم لائن آف کنٹرول پر موجود ہیں جہاں پر ہمیں عسکری حکام نے سرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ہم صورتحال کی مکمل معلومات حاصل کر چکے ہیں اور اس حوالے سے ہم نے تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔