اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے یوم پاکستان کے دن اپنے خصوصی پیغام میں رب کریم کے حضور کلمہ شکر کی ادائیگی کے ساتھ قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے حوالے سے ہمارے آباؤ اجداد کے جذبوں کا امین ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ …
اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے حوالے سے ہمارے آباؤ اجداد کے جذبوں کا امین ہے،سیف اللہ خان نیازی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے یوم پاکستان کے دن اپنے خصوصی پیغام میں رب کریم کے حضور کلمہ شکر کی ادائیگی کے ساتھ قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے حوالے سے ہمارے آباؤ اجداد کے جذبوں کا امین ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ 23 مارچ کے تاریخی روز مسلمانان ہند نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی سیاسی منزل کا تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے مثال اتحاد اور خیرہ کن جدوجہد کے نتیجے میں اللہ کریم نے پاکستان جیسی نعمت سے سرفراز کیا۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ دہائیوں کے سفر کے بعد آج ہمیں اپنی نوعیت کے نئے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم پاکستان کو تذکیر و تجدیدِ عہد کا موقع سمجھتے ہیں اور اسلاف سے باندھے گئے پیمان کی پاسداری کا عزم دہراتے ہیں۔پاکستان کو اقبال و قائد کے تصورات کی روشنی میں جدید اسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کے دن ہم کورونا سے دائمی اور فوری نجات کیلئے رب ذوالجلال سے دعا گو ہیں۔ قوم کو کورونا سے بچانے کیلئے میدان عمل میں موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سیف اللہ کان نیازی نے کہا کہ قوم کے یہ بیٹے بیٹیاں اپنے جسم و جان سے قوم کے گرد حفاظتی حصار قائم کرتے ہوئے کورونا کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل احتیاط اور صبر و استقامت سے ہی انشاء اللہ بحثیت قوم ہم اس آفت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ انہوں نے کورونا کی زد میں آنے والے ہم وطنوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا کرتے ہوئے دفاع و تعمیر وطن کے فریضہ کی انجام دہی میں قربانیوں کا رنگ بھرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔








